خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کا فیصلہ

selling cars industry

خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ صرف ریسکیو ،پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سرکاری حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت کا نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کار مونٹائزیشن پالیسی سے متعلق محکمہ خزانہ کی جانب سے نگران صوبائی حکومت کو تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

پالیسی کے تحت سرکاری افسر اپنے تصرف میں موجود گاڑی دو سے تین اقساط میں خرید سکے گا،ایک افسر ایک ہی گاڑی خرید سکے گا جب کہ سرکاری افسران کو ڈرائیور کی سہولت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کو باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں