چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کی جانب سے دیا گیا اسٹاف واپس لے لیا گیا


سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی کی جانب سے دیا گیا اسٹاف واپس لے لیا گیا ہے، سیکیورٹی اہلکار، ڈرائیورز، باورچی، ٹیلی فون آپریٹر سمیت 60 ملازمین شامل تھے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو بھی عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے، انہیں اینٹی کرپشن میں جاری کیسز کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں ڈائریکٹرجنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

نہ مجھے ادویات دی گئیں اور نہ ہی باتھ روم جانے دیا گیا، چودھری پرویز الٰہی

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کیس میں پیشرفت نہیں ہو سکی۔


متعلقہ خبریں