وزیراعظم شہباز شریف 22 جون کو نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے


پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات 22 جون کو طے پاگئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد کے درمیان جمعرات کو لندن میں ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کو جمعہ کو ہونے والے پارٹی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں کمر توڑ مہنگائی تسلیم کر لی

ذرائع کے مطابق ان انتخابات کے دوران نواز شریف کو پھر پارٹی کا قائد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ن لیگ کے موجودہ صدر شہباز شریف کو بھی پارٹی الیکشن میں صدر منتخب کرنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 9 مئی کے مقدمات سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت فوجی عدالتوں میں ٹرائل اور انتخابات کے شیڈول پر بھی بات چیت ہوگی۔

نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہو گئی

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 2 روزہ دورے پر آذربائیجان میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم جمعہ کو وطن واپسی سے پہلے لندن میں قیام کریں گے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے عام انتخابات سے پہلے پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انتخابات 16 جون بروز جمعہ کو ہوں گے۔


متعلقہ خبریں