14سالہ بچے کو بڑی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینیئر کی ملازمت مل گئی


واشنگٹن: 14 سالہ بچے کو بڑی کمپنی میں سافٹ وئیر انجینئر کی ملازمت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنی کمپنی میں سب سے کم عمر ملازم کو بھرتی کیے جانے کا اعلان کیا۔ 14 سالہ گریجویٹ بچے کو اسپیس ایکس کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر بھرتی کر لیا گیا۔

14 سالہ بچہ کیرن کوازی 9 سال کی عمر میں ہی کالج پہنچ گئے تھے اور 11 برس کی عمر میں یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا اور اگلے 3 سال میں یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجویٹ بھی مکمل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران خاتون زندہ ہو گئی

کیرن کوازی کو غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کے باعث ایلون مسک نے اپنی کمپنی میں ملازمت دے دی۔ کیرن ایلون مسک کی جانب سے خط ملنے کے بعد اب اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطور سافٹ ویئر انجینیئر کام کریں گے۔

کیرن نے کہا کہ میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینیئر کام کا آغاز کر رہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینیئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔


متعلقہ خبریں