نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی

بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

فائل فوٹو


نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کیلئے بڑھائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

گیس و بجلی صوبے لے لیں، وفاق کنگال و بیروزگار ہے، نیب نے 25 سال میں کس کا احتساب کیا؟شاہد خاقان

نیپرا کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے 2 روپے 01 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے بلوں پر ہوگا،نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں