پاک روس تجارت میں بڑی پیشرفت، ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی

ایل پی جی

رپورٹ(انور زیب) پاک روس تجارت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، روس سے پیٹرول کے بعد ایل پی جی پاکستان پہنچ گئی۔

روس سے ایل پی جی کے 10 کنٹینرز طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، حکام کے مطابق ایل پی جی روس سے ازبکستان حیراتان سرحد اور پھر افغانستان کے راستے طورخم سے درآمد کی گئی۔

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی ہے، گیس کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ روس سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدہ رواں سال جنوری میں ہوا تھا۔

تجارت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی،حکام کے مطابق آنے والے چند دنوں میں نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں