بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

بارشیں rain

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں با رش کا امکان ہے۔

ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد میں دن کوموسم گرم رہنے اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، مکران، آوران اور تربت میں بارش جبکہ میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین اور مٹھی میں مطلع جزوی ابر آلود اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دیر، چترال،کو ہستان، کرم مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں بارش اور وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بار ش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔


متعلقہ خبریں