روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے لیے میانمار اور اقوام متحدہ میں معاہدہ


نیویارک: میانمار اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے بعد بنگلہ دیش سے روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں یونائیٹڈ نیشنز ڈیویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) اور یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمشنر فار ریفوجیز (یو این ایچ سی آر) اور میانمار حکومت کے درمیان طے پایا ہے، معاہدے کی رو سے اقوام متحدہ کو روہنگیا مسلمانوں کے علاقے تک رسائی دی جائے گی جبکہ میانمار کی حکومت ایسا سازگار ماحول پیدا کرے گی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں موجود روہنگیا پناہ گزینوں کی باعزت واپسی ممکن ہو سکے گی۔

میانمار کی فوج نے رخائن کی ریاست روہنگیا میں گزشتہ برس اگست سے مسلمانوں کے خلاف کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے قتل عام، خواتین کی آبروریزی اور مکانات نذرآتش کئے جانے کے واقعات پیش آئے ہیں، اقوام متحدہ اور امریکہ نے اس فوجی کارروائی کو مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں