آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) سے جنرل پیٹرک نکولس نے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں ہوئی ہے۔

عدم استحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں میں گٹھ جوڑبے نقاب ہو چکا، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے سی جی ایس جنرل پیٹرک نکولس نے جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جب کہ پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور جنرل پیٹرک کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، آرمی چیف

برطانوی سی جی ایس جنرل پیٹرک نکولس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا۔

سانحہ 9 مئی ، ذمےداروں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع ہوچکی،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات سے قبل جنرل پیٹرک نکولس نے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بھی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔


متعلقہ خبریں