سیف اللہ نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن: پی ٹی آئی نے فوج تعینات کرنیکا مطالبہ کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و عمران خان کے قریبی ساتھی سیف اللہ نیازی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں جن کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا، اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ سیف اللہ نیازی پی ٹی آئی کے بانی رکن ہیں اور وہ رشتے میں عمران خان کے کزن لگتے ہیں۔

انہوں نے 1996 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور بطور پولنگ ایجنٹ عمران خان کی الیکشن میں نمائندگی  کی۔


متعلقہ خبریں