اسلام آباد: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیانات کی جنگ اور لفظوں کی گولہ باری جاری ہے، ریحام خان نے ٹویٹر پر دفاعی محاذ کھول لیا ہے اور پیسے لینے کے الزام کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، انہوں نے دبے الفاظ میں گلوکار سلمان خان کی کھنچائی بھی کر دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک کنگال بیچارہ جس کو ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں اور ابھی تک بھائی صاحب گانا سیکھ نہیں پائے، ان سے میں پیسے مانگوں گی؟
Aik kangaal bechara jis ko hum buchpun sey dekh rehay hain aur Abhi tuk bhai sb gaana seekh nahi paye unsey mein paisay mangoo gee? Lol
— Reham Khan (@RehamKhan1) June 6, 2018
گلوکار سلمان احمد ریحام خان کا اشارہ سمجھ گئے اور جوابی کارروائی میں انہیں اخلاقی کرپٹ اور منافق کہہ ڈالا۔
Bibi haq halal ki Katha hoon, tumharee tarhan morally bankrupt nahin aur nahin munafiq hoon https://t.co/BMzeTbhnHU https://t.co/XhB0VtPUlv
— salman ahmad (@sufisal) June 6, 2018
ریحام خان نے کتاب لکھنے کے دعوے دار کو خوب جواب دیا اور جوابی ٹویٹ کیا کہ آپ کو میں اپنا کلرک بھی نہ رکھوں۔
A person who can’t text in English is claiming to have written my book.
Such fools.
Beta aap ko mein apna clerk na rakhoon. ?— Reham Khan (@RehamKhan1) June 6, 2018
پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو بھی اس محفل میں کود پڑے اور ریحام خان کی کتاب کی کاپی کا تقاضہ کر ڈالا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کاپی ہے تو مجھے بھی دیں۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریحام کی کتاب آنے سے پہلے ہی مشہور ہو گئی ہے۔