بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

Bushra BiBi

احتساب عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

القادر ٹرسٹ کیس، 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن تھا۔

عمران خان کی اہلیہ کو لاہور ہائی کورٹ نے 23 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں