نیب غیر سیاسی رہے گا، قانون کے مطابق کام ہو گا،چیئرمین نیب

نیب

شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری


چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آج نیب راولپنڈی کا دورہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی کی جانب سےاہم مقدمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،جعلی اکاؤنٹس سمیت دیگر مقدمات میں لوٹی گئی رقم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

نیب نے6 سال میں 50 بڑے مقدمات کی تحقیقات اور آپریشن پر 4 ارب روپے خرچ کیے

اس موقع پر چیئرمین نیب نے 3.5بلین روپے کے چیک بھی تقسیم کئے،چیئرمین نیب نے تمام مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین نیب نے عالمی کرپشن انڈیکس میں ملک کی تنزلی پر تشویش کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ نیب غیر سیاسی رہے گا، قانون کے مطابق کام ہو گا۔

ماضی میں ادارے نے اپنے آپ کو تنازعات میں ملوث کیا،تنازعات کے باعث ادارہ کی توجہ اصل کام سے ہٹ گئی،

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب تعینات

نیب کی ساکھ کو بحال کیا جائیگا،نیب کا کوئی فیورٹ نہیں، ادارہ صرف ایمانداری اور غیر جانبداری کے اصول پر سختی سے کام کرتا ہے۔

تفتیشی مرحلے کے دوران تمام ملزمان شائستگی اور تہذیب کے مستحق ہیں،کرپشن کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نیب مکمل طور پر غیر سیاسی رہے گا اور قانون کے مطابق کام کرے گا۔


متعلقہ خبریں