اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
وفاقی دارالحکومت سمیت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے شہر سوات، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شدید زلزلے کے باوجود ڈاکٹرز نے مریض کا آپریشن نہیں چھوڑا، ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔