چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور ججز کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی اور3 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
پی اے سی نے چیف جسٹس اور ججز کی مراعات کی تفصیلات مانگ لیں
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق ملاقات موجود نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی،ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت سے متعلق بھی امور زیر غور آئے۔