کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے، پی ٹی آئی رہنما کا الزام


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں عباد فاروق نے الزام لگایا ہے کہ لبرٹی مارکیٹ بلوا کر کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے پی پی 148 لاہور سے عباد فاروق نے گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جناح ہاؤس کو آگ لگانے کے ذمہ دار یاسمین راشد اور محمود الرشید ہیں۔

’’نیب کا بلاوا آ گیا’’ شکرہے عمران خان کے ساتھ شامل کر لیا، شیخ رشید

عباد فاروق نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہمیں لبرٹی مارکیٹ بلوا کر یہ کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔ کور کمانڈر ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔


متعلقہ خبریں