کراچی، مویشی منڈی سپرہائی وے کے بجائے نادرن بائی پاس اسکیم 45 میں لگے گی

کراچی، مویشی منڈی سپرہائی وے کے بجائے نادرن بائی پاس اسکیم 45 میں لگے گی

کراچی: ایشیا کی سب سے بڑی عارضی مویشی منڈی شہر قائد میں سجانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

کراچی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

عیدالاضحیٰ کے حوالے سے امسال (2023) عارضی مویشی منڈی سپر ہائی وے کے بجائے نادرن بائی پاس پر اسکیم 45 میں لگائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 700 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔

عارضی مویشی منڈی کے لیے زمین ہموار کی جا چکی ہے جس کے بعد قربانی کے جانوروں سے لدا ہوا پہلا ٹرک بھی پہنچ گیا ہے۔

کراچی، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی مقامی پارک میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

کراچی میں لگائی جانے والی عارضی مویشی منڈی کے وی وی آئی پی، وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں مجموعی طور پر چار سے پانچ لاکھ جانوروں کو رکھنے کی گنجائش ہو گی۔


متعلقہ خبریں