عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنا غلط تھا، شاہد خاقان عباسی


سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نظام انصاف سے لوگوں کا یقین اٹھ چکا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنا غلط تھا۔

ایک بار پھر سپریم کورٹ کے باہر ڈیرہ، 1997ء میں کیا ہوا تھا؟

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے۔ بدنصیبی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچ چکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔ سپریم کورٹ موجود حالات پر سوموٹو لیتی کہ کیا ہوا ہے۔ عمران خان کو آج تحفظ سپریم کورٹ دے رہی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جج کا کام نہیں ہے کہ کسی کو خوش آمدید کہے۔ عدم اعتماد کا اظہار نہیں کررہا، جو فیصلہ وہ کریں گے سر آنکھوں پر۔


متعلقہ خبریں