9مئی کو ہونے والے جلائو گھیرائو کی مذمت کرتا ہوں ، شہریارآفریدی

شہریار آفریدی سے وفاقی وزیر مملکت کا عہدہ واپس لے لیا گیا

پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج 14مئی ہے،آئین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہتے معصوم لوگوں پر شیلنگ کی گئی، آئین اور قانون کےتحت پرامن احتجاج کا ہر کسی کو حق ہے۔

منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پی ٹی آئی کو کالعدم بنا دیا جائے، رانا ثنا اللہ

شہریار آفریدی نے کہا کہ میں 9مئی کو ہونے والے جلائو گھیرائو کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس وقت ہم نے کوئی جلائوگھیرائو نہیں کیا۔

9مئی کے واقعات کی چیف جسٹس سے انکوائری کروائی جائے، پرامن احتجاج سے کوئی نہیں روک سکتا،چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ،
رانا ثنااللہ کیخلاف منشیات کے مقدمے پر آ ج بھی قائم ہوں، ہم قانون اور آئین کے تابع ہیں۔

انصار الاسلام کے سالار اور رضاکارنظم کو برقرار رکھنے کیلئےپہنچیں، مولانا فضل الرحمن

یہ ہوتے کون ہیں ہم پر پابندی لگانے والے،یہ منافقوں کا ٹولہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ہم الیکشن لیکر رہیں گے،ا ن کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

پروگرام میں شریک ماہر قانون اظہر صدیق نے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری میں یہ بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،یہ کس منہ سےسپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔

اظہر صدیق نے الزام لگا یا کہ الیکشن کمیشن بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے،یہ سپریم کورٹ کےسامنے احتجاج کر کے پریشر ڈالنا چاہتے ہیں، وزیراعظم اور کابینہ توہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں۔توہین عدالت میں ان سب کو گھر بھیجنا چاہئے، اسمبلیاں بحال نہیں ہو سکتیں۔


متعلقہ خبریں