آئی ایم ایف کا عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے گریز

آئی ایم ایف ماہرین کی پاکستان آمد، حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہوگی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام روکنا چاہتا ہے۔

بلوم برگ کی حالیہ رپورٹ پر جواب دیتے ہوئے ترجمان آئی ایم ایف نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ اب تک کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا جس سے لگے کہ پروگرام روکنا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کا مقصد 2019 کے نویں جائزے کو مکمل کرنا ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سبسڈی نہ دینے کا معاہدہ کیا  گیا ہے۔

پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، بلوم برگ نے خبردار کردیا

ترجمان آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے تحت 2 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کا قرض اب بھی باقی ہے۔

دوسری طرف ملک کی موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ قرضوں کے بغیر ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔ جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔

عمران خان کی گرفتاری، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان آ گیا

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان میں رواں سال ہونے والے انتخابات سے پہلے سیاسی تناؤ، قرض میں تاخیر کے خطرے میں اضافہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روپیہ بھی ریکارڈ کے کم ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں