پی سی بی ڈٹ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے واضح طور پر پیغام دے دیا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان سے منتقل نہیں ہو گی۔

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو واضح پیغام دے دیا کہ ایشیا کپ کے ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان سے منتقل نہیں ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے دبئی میں ایشین اور انٹرنیشنل کرکٹ حکام سے ملاقات کی جس میں ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023، پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہو گا

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کو پاکستان آنے میں مسئلہ ہے تو ہائبرڈ ماڈل اپنایا جاسکتا ہے جس میں بھارت کے میچز کسی دوسری جگہ پر ہوں تاہم دیگر میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں۔


متعلقہ خبریں