کیلیفورنیا: سماجی رابطوں کی کمپنی میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کے لیے ریلز ویڈیو سے آمدنی کا حصول مزید آسان بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
فیس بک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک، یوٹیوب لوگ کس ایپ پر زیادہ وقت گزارتے ہیں؟
مؤقر جریدے فورچون کے مطابق میٹا کی جانب سے اس مقصد کے لیے نیا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والے مختصر ویڈیوز میں مزید اشتہارات کو دکھانا ممکن ہو سکے گا۔
اس حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ تخلیق کاروں کے لیے ریلز ویڈیوز سے آمدنی کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل میٹا کی جانب سے مخصوص ٹارگٹ کے حصول پر تخلیق کاروں کو دیے جانے جانے والے بونس پروگرام کو روک دیا تھا، اب کمپنی فیس بک ریلز میں اشتہارات لانے کے منصوبے کی رفتار بڑھا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے بعد ہزاروں صارفین میٹا کے Monetization پروگرام کا حصہ بننے کے اہل ہوں گے، اسی طرح کا پروگرام آئندہ چند ہفتوں میں انسٹا گرام صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔
انسٹا گرام نے بھی نیا فیچر متعارف کرا دیا
میٹا کے مطابق نئے ماڈل کے تحت تخلیق کاروں کو ان کی پبلک ریلز ویڈیو کی کارکردگی پر پیسے دیے جائیں گے جب کہ اشتہارات کو مدنظر نہیں رکھا جائے گا۔
آسان الفاظ میں صارف کی ویڈیو کو جتنی زیادہ بار دیکھا جائے گا، آمدنی اتنی زیادہ ہوگی، خواہ اس ویڈیو پر اشتہاری آمدنی کم ہی کیوں نہ ہو۔
یہ فیصلہ صارفین کی شکایت کو مد نظر رکھ کیا گیا ہے جب کہ یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ ریلز ویڈیوز میٹا کی ایپس میں بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں تاہم ابھی واضح نہیں کہ تخلیق کاروں کو نئے پروگرام سے کتنی آمدنی ہو سکے گی؟
میٹا کی لاپرواہی، نوجوان صارفین کو خطرہ
میڈیا رپورٹس میں میٹا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فی الوقت 52 ممالک کے صارفین اس نئے پروگرام کا حصہ بن سکیں گے جن پر چند شرائط بھی لاگو ہوں گی۔ ان ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے۔