پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں اڑا دیں

پی پی پی کا حکومت کےخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ | ہم نیوز

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماوں نےمخدوم ہاوس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

ن لیگ کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

اے پی پی کے مطابق تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید محمد قائم علی شمسی، ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی ملک عبدالغفور آرائیں، سابق ضلع نائب ناظم مظفرگڑھ سید علی رضا شاہ شمسی، یونین کونسل کے سید امداد حسین شاہ شمسی، مخدوم زادہ سید محمد منصور علی شاہ، سید مدثر عباس شمسی، سابق صدر مسلم لیگ ن تحصیل علی پور ڈاکٹر رانا محمد ارشد، سابق رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 209 سید جمیل شاہ بخاری اپنے دیگر ساتھیوں سمیت شامل تھے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل

شمولیت اختیار کرنے والے رہنماوں نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ملک و قوم کے وسیع تر مفادات اور جمہوریت اور جمہوری اداروں کی خود مختاری کیلئے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت  میں جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

پارٹی صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کے صوبائی سئنیر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین، ڈویژنل صدر ڈی جی خان میر آصف خان دستی، جنرل سیکرٹری ملک ریاض حسین سامٹیہ، میڈیا کوارڈینیٹر محمد سلیم مغل اور سئنیر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب ملک زاہد ولی ایڈووکیٹ کے ہمراہ شمولیت اختیار کرنے والے کو خوش آمدید کہا۔


متعلقہ خبریں