چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے کہا کہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پاکستان کی بہترین مہمان نوازی کا مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی سے ملاقات کی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات میں عالمی ایشو سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی۔
چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے،پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں۔
چینی وزیر خارجہ کی امریکہ کو دھمکی
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال وزیراعظم شہباز شریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے بلاول بھٹو کو دورہ چین کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،شعبہ زراعت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،چین دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کیا ہے،چینی وزیر خارجہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعدچین اور پاکستان میں براہ راست کمرشل فلائٹ شروع ہوگئی ہیں۔