پی ایس ایل 9 کہاں کھیلی جائے گی ؟


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کی تجویز آ گئی۔

پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں پی ایس ایل 9 کے میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز سامنے آئی۔

اجلاس کے دوران کچھ پی ایس ایل فرنچائز کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں میچز کرانے کی مخالفت بھی کی گئی تاہم چیئرمین نجم سیٹھی نے جائزہ لینے کی تجویز دی کہ کمیٹی عرب امارات میں میچز کرانے کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آ گیا

پی سی بی کی جانب سے مؤقف سامنے آیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی مدد میں اخراجات زیادہ ہوتے ہوئے لیکن تماشائی کم آتے ہیں اور پاکستان میں کھیلنے کے لیے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی بھی نہیں آتے۔


متعلقہ خبریں