“عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات ہوں”

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

اسلام آباد: سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات ہوں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ہم نیوز کے پروگرام “نیوز لائن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ مذاکرات ہوں اور مذاکرات کے حوالے سے ہماری پارٹی میں بھی مختلف رائے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کچھ رہنما عمران خان سے مذاکرات کے خلاف تھے جبکہ مسلم لیگ ن میں کوئی نہیں چاہتا کہ شہباز شریف نااہل ہوں اور نواز شریف بھی چاہتے تھے کہ جلدی الیکشن میں جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا بڑا اعلان

محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے اور ظاہر ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں گے تو عوام خوش تو نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ہمارے بجٹ کے اہداف میں بہت انٹرسٹ ہے اور یہ بجٹ آئی ایم ایف مینڈیٹڈ بجٹ ہو گا اور اس کے بعد جب عوام میں جائیں گے تو مشکلات ہوں گی۔ میرا نہیں خیال کہ سپریم کورٹ نااہلی کی حد تک جائے گی۔


متعلقہ خبریں