لیما: چوروں کو پڑ گئے مور کے مصداق، پیرو میں تین چوروں کی ساری محںت اس وقت اکارت چلی گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ اسٹور سے ایک ہی پاؤں کے جوتے چرا لائے ہیں۔
چور چلتے ٹرک سے بکریاں چراتے رہے، ویڈیو وائرل
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں چوروں کی معمولی سی بے دھیانی یا جلد بازی کی وجہ سے جوتوں کے اسٹور سے 13 ہزار ڈالرز مالیت کے چرائے گئے 200 جوتے بے کار و ناکارہ ہو گئے ہیں حالانکہ واردات کامیاب ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرو کے وسطی شہر میں تین چورں نے ایک اسٹور سے ڈسپلے پر رکھے گئے جو جوتے چرائے وہ سب دائیں پاؤں کے تھے۔
چوری کرنے پر ماں کی خواہش پر حافظ بننے والے نے دنیا کو دنگ کر دیا
رپورٹس کے مطابق چرائے گئے جوتوں کو چور مارکیٹ میں فروخت کر کے اچھے پیسے کما سکتے تھے لیکن اب ان کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ ایک پاؤں کا جوتا بیچا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس کا کوئی خریدار ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور آدھی رات کو دکان کے شٹر کا تالہ توڑتے ہیں اور ٹرائی سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے مختلف برینڈز کے جوتے لے جاتے ہیں۔
ہوٹل کے باہر نصب 15 فٹ لمبا چمچہ چوری
پولیس کے سربراہ ایڈوان ڈیاز نے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ہم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں، اس ڈکیتی کی غیر معمولی بات یہ ہے کہ صرف دائیں پاؤں کے جوتے چوری کیے گئے ہیں۔