پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور نواز شریف کے قریبی ساتھی نجم سیٹھی طبی معائنے کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئے۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی برطانیہ روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے برطانیہ جانے کا مقصد طبی معائنہ کرانا ہے جس کیلئے انہوں نے ڈاکٹرز سے وقت لے رکھا تھا۔
نجم سیٹھی کا بیان ، شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کچھ ضروری ٹیسٹ کرانے کے بعد 10 دنوں میں وطن واپس لوٹ جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال جون میں نجم سیٹھی نے اپنے برطانیہ کے دورے پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔
بعد ازاں دسمبر 2022 میں نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا تھا۔