عمران خان پر پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے، فرخ حبیب


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے الزام لگایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر آج پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کسی بھی طرح راستے سے ہٹانے کا پلان بنا ہوا ہے۔ آج عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں سازش کرنے والے کرداروں کا ذکر کر چکے ہیں۔ عمران خان پر 4 ماہ پہلے کوئی مقدمہ نہیں تھا آج 140 مقدمات ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات انتقامی کارروائیوں پر مبنی ہے۔

عمران خان کی پیشی پر کسی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہو گا، اسلام آباد پولیس کی وارننگ

خیال رہے کہ عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں متوقع پیشی پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے پیشِ نظر عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی پر تمام اجتماعات پر پابندی ہوگی جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 پروجیکٹ موڑ اور عون رضوی روڈ پر ڈائیورژن ہوگی۔


متعلقہ خبریں