چیف جسٹس کی بحالی ایگزیکٹو آرڈر سے ہوسکتی ہے، اسی سے رخصت بھی ہوسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی بحالی ایگزیکٹو آرڈر سے ہوسکتی ہے تو اسی آرڈر سے رخصت بھی ہوسکتے ہیں۔

عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس دائر

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بقا کی جنگ آخری حد تک لڑی جاتی ہے، دعا ہے ایسا موقع نہ آئے لیکن ایسا موقع آیا تو ہر آپشن استعمال کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا صورتحال یہاں تک پہنچانے میں حکومت یا پارلیمنٹ کا قصور نہیں، حکومت وزیراعظم اور کابینہ ہے، پوری کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تو پارلیمنٹ رسوا ہوگی یا اس کو رسوا کرنے والے۔

پنجاب میں الیکشن، پی ٹی آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا حکومت، پارلیمنٹ اور نوازلیگ کیلئے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں، توہین عدالت کا نوٹس آیا اور اس پر عمل ہوا تو حکومت کو نقصان ہوگا، توہین عدالت نوٹس پر عملدرآمد نہ ہوا تو پھر سجاد علی شاہ کی طرح انہیں گھر جانا ہوگا۔

سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں پر فوری تقرریاں ہونی چاہئیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزیر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا درمیانی راستہ نکلا تو سب جیتیں گے ورنہ تباہی ہے، حکومت آر یا پار کے لئے تیار ہے۔


متعلقہ خبریں