انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ون ڈے بیٹنگ، باولنگ اور آل راؤنڈر رینکنگز جاری کردی گئیں۔
آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستان ہی کے جارحانہ بلے باز فخر زمان موجود ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق دو درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔
عمران خان نے بابر اعظم کو شاندار بلے باز قرار دے دیا
باؤلنگ رینکنگ کی بات جائے تو قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ فہرست میں دسویں نمبر پر آگئے۔ فہرست میں آسٹریلوی باؤلر جوش ہیزلووڈ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 میں موجود نہیں۔