آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فی کلو ایل پی جی 4 روپے 89 پیسے مہنگی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 57 روپے 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔