انتخابی مہم کے دوران مودی بال بال بچے


انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو موبائل فون مارنے کی کوشش۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مجمع سے پھینکا گیا موبائل فون مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا۔

مودی سرکار نے مخالفین کی آوازیں دبانے میں بے شرمی کے سارے بھارتی ریکارڈ توڑ دیئے

ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم کے دوران وزیراعظم مودی کا میسورو میں روڈ شو ہو رہا تھا جب ایک خاتون نے اپنا موبائل فون نریندر مودی کی طرف اچھالا ، خوش قسمتی سے مودی بچ گئے ، موبائل فون ٹرک کی چھت پر جا گرا۔

مودی حکومت کا پلوامہ اور ستیاپال سے توجہ ہٹانے کا گھناؤنا منصوبہ

یاد رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ریاستی اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی وہاں انتخابی مہم کے سلسلے میں روڈ شو کر رہے تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں