وزیراعظم اور وزیر مملکت خارجہ کی امریکہ سے تعلقات پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک


وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ایک معاون کی خارجہ پالیسی امور پر اہم گفتگو کا ریکارڈ لیک ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق “ڈسکورڈ لیکس” دستاویزات میں وزیراعظم شہباز شریف اورحناربانی کھرکی امریکہ سے تعلقات پر گفتگو سامنے آئی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی گفتگو روس یوکرین تنازع پر یو این ووٹنگ سے متعلق ہے۔

ایک معاون نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ قرار داد کی حمایت سے پاکستان کے روس سے تجارت اور توانائی کے سمجھوتے خطرے میں پڑ سکتے ہیں اور قرارداد کی حمایت پاکستان کی پوزیشن میں تبدیلی کا تاثر دے گی۔

مریم نواز کا نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل آگیا

لیک دستاویزات کے مطابق حنا ربانی کھر نےکہا کہ پاکستان کو مغرب کو خوش کرنے سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان کی امریکا سے اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم رکھنے کی خواہش چین سے اصل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کےمکمل فوائد کوقربان دےگی۔

آڈیو توڑ مروڑ کر بنائی گئی ،لیک کرنیوالوں پر لعنت بھیجتا ہوں،ثاقب نثار

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ امریکا کی یوکرین جنگ پر کم ہوتی بین الاقوامی حمایت پر ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے افشا ہونے والی دستاویزات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں