ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرفیصل آبادکاچیف الیکشن کمشنرکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سےرجوع کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرفیصل آبادکاچیف الیکشن کمشنرکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سےرجوع کرنے کا فیصلہ۔

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرفیصل آبادعرفان کوثرنے سیکریٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں انہوں نےچیف الیکشن کمشنرکےاثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

انتخابات کے لیے فنڈز ملے یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

خط میں لکھا گیا ہے کہ سکندرسلطان راجہ کےچیف الیکشن کمشنربننےسےپہلےاوراب کتنےاثاثےہیں؟تفصیلات فراہم کی جائیں،خط میں چیف الیکشن کمشنرکےبڑےبیٹےکےاثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔

ذمہ داران کی تنخواہیں منجمد کرکے الیکشن کمیشن کو تالہ لگا دینا چاہیے، فواد چودھری

خط کے متن میں مزید لکھا  گیا ہے کہ سال2022اور2023میں ہونےوالی ڈی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ کےمنٹس بھی فراہم کئےجائیں،پی ڈبلیوڈی کوفراہم کردہ فنڈزکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

الیکشن کیلئے 21 ارب روپے نہیں ملے، سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کا تحریری جواب

الیکشن کمیشن میں گریڈ17سے21تک کےافسران کی سینیارٹی لسٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیں،خط میں مزید مطالبہ کیا گیا  تمام معلومات 5 مئی تک فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں