بابر اعظم نے ٹیم میں موجود 3 بہترین دوستوں کے نام بتادیے


قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز کے ساتھ اچھا رشتہ رکھتے ہیں لیکن 3 کھلاڑی ایسے ہیں جو انکے بہترین دوست ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل یوٹیوب چینل سے بابر اعظم کے انٹرویو کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ میزبان کے ساتھ ‘ریپڈ فائر’ راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر میزبان دورانِ انٹرویو مختلف سوال کرتی ہیں جس کا تیزی سے جواب دینا ہوتا ہے۔

بابر کی شاداب کے والدین کے ساتھ تصویر لینے کی ویڈیو وائرل

میزبان کی جانب سے ایک سوال کیا گیا کہ قومی ٹیم میں 3 بہترین دوست کون ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر تینوں کے نام بتادیے تو دوسرے برا مان جائیں گے۔

بابر اعظم نے بتایا کہ ویسے شاداب خان، محمد رضوان اور امام الحق سے وہ زیادہ قریب ہوں لیکن باقی کھلاڑیوں سے بھی بونڈنگ کافی اچھی ہے کیونکہ کئی سالوں سے انکے ساتھ وہ کھیلتے آرہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ‘بی’ ٹیم سے شکست، بابر کی کپتانی پھر خطرے میں

دورانِ انٹرویو میزبان نے بابر سے انکے 3 پسندیدہ ڈشز کے حوالے سے سوال کیا۔ جس پر بابر نے کہا کہ میں پاستا، اسٹیک اور سُشی کھانا پسند کرتا ہوں۔

ایک اور سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ ہر قسم کا گانا سنتے ہیں چاہے وہ اداس ہو یا رومانوی ہو۔


متعلقہ خبریں