پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے پر شاہ محمود نے بھی ردعمل دے دیا


پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب کا ٹکٹ نہ ملنے پر ردعمل دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش تھی کہ میں وفاق میں ان کے ساتھ رہوں، میری خواہش تھی کہ میں پنجاب میں رول پیش کروں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزارت اعلیٰ سے متعلق فیصلہ عمران خان کریں گے، عثمان بزدار کو یہ عہدہ دیا گیا تو حیرانگی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وزارت اعلیٰ کے لیے کوئی فیورٹ نہیں ہے، اس کا فیصلہ مناسب وقت میں ہو گا۔

عمران خان نے شاہ محمود، فواد اور حماد اظہر کو پنجاب کا ٹکٹ نہ دینے کی وجہ بتا دی


متعلقہ خبریں