وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

وفاقی کابینہ (federal cabinet)

وزیراعظم شہباز شریف  نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا، وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  قرارداد پیش کی۔وزیراعظم نے آج اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کودیئے گئے ظہرانے کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت جاری ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف اعتماد کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے بعد وزیراعظم  پر 180 ارکان نے اعتماد اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے رکن  قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے ووٹنگ میں  حصہ نہیں لیا۔


متعلقہ خبریں