میٹا کا متبادل ایپ پر کام تیز، نام بھی رکھ دیا


کیلیفورنیا: مشہور سوشل میڈیا ایپس کی مرکزی کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کی متبادل ایپ پر کام تیز کر دیا اور نئی ایپ کا نام بھی رکھ دیا۔

فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا کا ٹوئٹر کی متبادل ایپ پر کام جاری ہے جسے بارسلونا کا نام دیا جا رہا ہے جبکہ اس ایپ کو پہلے پی 92 کا خفیہ نام دیا گیا تھا۔

ٹوئٹر سے مایوس افراد کے لیے یہ نئی ایپ متعارف کرائی جائے گی اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش ہو گی جبکہ میٹا بھی اب اپنا دائرہ کار بڑھانا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے وہ ٹوئٹر سے مایوس افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نئی ایپ لانچ کر رہا ہے۔

نئی ایپ پر کام کرنے والے ایک مشہور ماہر الیساندرو نے کہا کہ اس ایپ میں متن یا ٹیکسٹ شامل ہو گا اور ٹوئٹر سے بہترین فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فون بدل لیں، ورنہ واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے

اس نئی ایپ کو انسٹا گرام سے منسلک کیا جائے گا اور انسٹا گرام کے اکاؤنٹس سے ہی نئی ایپ کا اکاؤنٹ بنایا جا سکے گا جبکہ اس میں الفاظ کی حد بھی 500 تک رکھی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں