عمران خان پر کسی کتاب کی ضرورت نہیں، احسن اقبال


لاہور: سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پر کسی کتاب کی ضرورت نہیں، وہ  اپنی نااہلی اور اناڑی پن سے ثابت کر چکے ییں کہ ملکی قیادت کے اہل نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں پیشی کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پر عمران خان کے یوٹرن ان کے اناڑی پن کا ثبوت ہیں۔

احسن اقبال نے ریحام خان سے ملاقات کی تردید کی اوران کی آنے والی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان اور عمران خان سابق میاں بیوی ہیں انہوں نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی تھی لہذا مجھے معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں کسی اسکینڈل کی ضرورت نہیں ہے ن لیگ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

اس سے پہلے توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران احسن اقبال کو اس عدالتی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں فون استعمال کرتے پایا گیا۔

عدالت نے گیارہ جون کو آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ وہ عدلیہ مخالف بیان کا ٹرانسکرپٹ پیش کریں۔


متعلقہ خبریں