مائیکرو سافٹ کو دھچکہ، آرامکو دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی

مائیکرو سافٹ کو دھچکہ، آرامکو دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی

ریاض: سعودی آرامکو مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے، آرامکو کا حجم 2.11 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گیا ۔

سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی تصدیق کر دی، اسحاق ڈار

مؤقر ویب سائٹ نے الاقتصادیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ جو دنیا کی دوسری بڑی کمپنی کی پوزیشن پہ براجمان تھی، اس سے یہ پوزیشن سعودی آرامکو نے چھین لی ہے۔

اعداد و شمار کے تحت سعودی آرامکوکے شیئر کی قیمت 36 ریال ہوجانے کے باعث اس کی مالیاتی حیثیت 2.11 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب، نیوم میں فلم انڈسٹری کیلئے منفرد پیشکش

اردو نیوز کے مطابق آرامکو نے حصص مارکیٹ میں اندراج کے بعد 2022 کے دوران ریکارڈ منافع کمایا تھا۔ 46.5 فیصد کے اضافے سے 604 ارب ریال کا منافع ہوا تھا جب کہ 2021 میں اسے 412.4 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں