ملک میں الیکشن ایک ہی دن کرانیکا فیصلہ، اتحادیوں نے اختیار وزیراعظم کو دیدیا

وزیر اعظم (prime minister)

اسلام آباد: حکمران اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل پر پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرائے جائیں۔

ثالثی و پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، الیکشن کیلئے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے، وزیراعظم

یہ فیصلہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منتقدہ اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔

اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت شرکائے اجلاس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں گے اتحادی جماعتیں اس کا بھرپور ساتھ دیں گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی معاملے میں سپریم کورٹ کا پنچایت کا کردار غیر مناسب ہے اور انتخابات  کے لیے بات چیت، افہام و تفہیم یا اتفاق رائے پیدا کرنے پہ اتفاق کیا گیا۔

پیپلز پارٹی چھوڑنے والے رہنما کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ مل گیا

شرکائے اجلاس نے ملک کی مجمودی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ پارلیمان اور ایوان کی رائے کا احترام کرے۔

اعلامیے کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں ثاقب نثار، وکیل خواجہ طارق رحیم اور ان کی اہلیہ سے متعلق سامنے آنے والی آڈیوز پر غور کیا گیا اور سامنے آنے والی گفتگو کے نکات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں آڈیوز میں ملک میں مارشل لا لگائے جانے کی غیرجمہوری سوچ کی مذمت بھی کی گئی۔

اجلاس میں مفتی عبدالشکور کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ملک وملت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، شرکا نے مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی بھی دعا کی۔

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا دیدیا

اتحادی جماعتوں کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت شرکا نے تھانہ سی ٹی ڈی ،کبل، سوات کے سانحے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل بھی دعا کی۔


متعلقہ خبریں