سال کا پہلا سورج گرہن آج دیکھا جائے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: دنیا کے کئی ممالک میں آج سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 34 منٹ پر شروع ہو گا جو پاکستان اور بھارت میں نہیں دیکھا جا سکے گا تاہم سورج گرہن کے دوران زمین کے کئی حصے تاریکی میں ڈوب جائیں گے۔

سورج گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر مکمل ہو گا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہو گا۔ اس کے بعد 11 بجکر 59 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آپ! بلا ضرورت ٹانگیں کیوں ہلاتے ہیں؟

مکمل سورج گرہن کا دورنیہ ایک منٹ سے بھی کم ہو گا۔ یہ سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں