مجھے پی ڈی ایم کے تعاون سے اقتدار ملا، چوہدری انوار الحق


مظفر آباد: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تعاون سے اقتدار ملا ہے۔

نومنتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور اقتدار مجھے پی ڈی ایم کے تعاون سے ملا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی اقتدار میں آنے کے قابل ہوتی تو میں وزیر اعظم نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی ٹکٹ کن افراد کو جاری کیے ؟

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے مظفر آباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں