پاکستان پر غیر ملکی قرضہ 136 ارب ڈالر تک جاپہنچا

Dollar rates

پاکستان کا غیر ملکی قرضہ بڑھ کر ایک سو چھتیس ارب ڈالر پر چلا گیا ہے اس میں صرف چین کا پاکستان کے ذمے قرضہ 30 ارب ڈالر جبکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر قرضہ 7ارب 80کروڑ ڈالر ہے ۔

پاکستان ڈیفالٹ کی سطح پر نہیں پہنچا، آئی ایم ایف

جنگ اخبا ر کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے 7ارب 80کروڑ ڈالر کے مقابلے میں چین کا پاکستان پر قرضہ 3گنا زیادہ ہوگیا ہے اور چین کا پاکستان پر قرضہ جوکہ 30 ارب ڈالر ہے یہ رقم عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستان پر مجموعی قرضے سے بھی زیادہ ہے۔

شہباز شریف قربانی دیں، بڑے سیاستدان اپنے بنگلے نیلام کر کے ملکی قرضہ ختم کریں، سراج الحق

18 فروری 2023 کو آئی ایم ایف مشن کے نویں جائزے کے آخری روز سٹاف لیول معاہدے پر مشن نے پاکستان کے ساتھ جو دستخط کرنے تھے کیونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط بشمول ٹیکسوں میں اضافہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی 25 سالہ تاریخ میں پہلی بار پالیسی ریٹ 20 فیصد سے زیادہ کرنے جیسی سخت ترین شرائط کے نتیجے میں اور آج یوکرین روس جنگ سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث ضروری اشیا کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے علاوہ آئی ایم ایف کی بڑی شرائط کی بنا پر ہونے والی مہنگائی سے عوام بلبلا رہے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں