امیر افراد میں ذہنی صلاحیت کم آمدنی والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، نئی تحقیق

امیر افراد میں ذہنی صلاحیت کم آمدنی والوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، نئی تحقیق

ایمسٹرڈیم: دنیا کے زیادہ تر امیر افراد میں ذہنی صلاحیت کم آمدنی والوں کے مقابلے میں زیادہ تر کم ہوتی ہے۔

تحقیق: موت کے خطرے کو کم کرنے کیلئے دن میں کتنے قدم چلنا ضروری؟

یہ دعویٰ یورپین سوشیو لوجیکل ریویو (Sociological Review) میں شائع  ہونے والی نئی تحقیق میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد ذہنی صلاحیتوں کے ٹیسٹس میں عام افراد کے مقابلے میں کم نمبرز حاصل کرتے ہیں۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ذہانت سے زیادہ کیرئیر میں ملنے والی اتفاقی کامیابیاں، مواقع اور خاندانی پس منظر بالخوص امیر افراد کے ذرائع آمدنی بڑھانے میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ذہانت ذرائع آمدنی میں اضافہ کرنے کا سبب بنتی ہے۔ تحقیقی رپورٹ سوئیڈن کی Linkoping یونیورسٹی، اٹلی کے یورپین یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اور ہالینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ہے۔

ذہنی دباؤ میں مبتلا افراد کے دماغ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ریسرچ

ماہرین کے مطابق حیران کن طور پر دنیا کے امیر ترین افراد ذہنی ٹیسٹس کے امتحانات میں زیادہ تر کم پیسے کمانے والوں سے کچھ نمبرز ہی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے مطابق انہوںنے بہتر ذہنی افعال اور آمدنی کے درمیان ٹھوس تعلق دریافت کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 59 ہزار سے زیادہ ایسے افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جو 18 یا 19 سال کی عمر میں ایک فوجی ٹیسٹ کو مکمل کرا چکے تھے۔

تحقیق کے نتائج سے اس عام خیال کی تردید کی گئی ہے کہ بہت زیادہ ذہین اور باصلاحیت اافراد ہی زندگی میں کامیاب یا بہت زیادہ بہت امیر بن سکتے ہیں۔

انسان پیدائشی طور پر الفاظ دیکھ سکتا ہے، نئی ریسرچ سامنے آ گئی

ماہرین کے مطابق ہم ایسے شواہد معلوم نہیں کرسکے کہ بہت زیادہ کمانے والے افراد ذہانت کے اعتبار سے خود سے 50 فیصد کم تنخواہ حاصل کرنے والوں سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں