امیر ترین سعودی ٹی20 لیگ،بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیدار کا اہم انکشاف


بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی امیر ترین ٹی20 لیگ کیلئے موجودہ بھارتی ٹیم کے کرکٹرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا جس کیلئے خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا منصوبہ

سعودی حکام نے مبینہ طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹیم فرنچائز مینجمنٹ اور مالکان کے بورڈ ممبران سے کہا کہ وہ اپنے ٹورنامنٹ میں ٹیمیں خریدیں، کیونکہ آئی پی ایل فرنچائزرز کی جنوبی افریقہ، عرب امارات اور کئی ڈومیسٹک لیگز میں ٹیمیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے لیجنڈز لیگ میں سابق بھارتی کرکٹرز کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے، اس لیگ میں سری سانتھ، ہربھجن سنگھ، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان،یوسف پٹھان اور سریش رائنا شریک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں