پی ٹی آئی رہنما علی زیدی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو مسترد کردیا

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کوحراست میں لے لیاگیا، پی ٹی آئی رہنمائوں کادعویٰ

عمران خان کے سکیورٹی ہیڈ افتخار رسول گھمن کو اغوا کرلیا گیا،پی ٹی آئی کا دعویٰ

ہم نیوز کے مطابق علی زیدی کو خیابان راحت میں واقع دفتر سےحراست میں لیاگیاہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ علی زیدی کو گرفتارکرلیا گیاہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی عرفان بلوچ نےدعویٰ کیا ہے کہ سائوتھ زون پولیس نےعلی زیدی کوحراست میں نہیں لیا۔

عرفان بلوچ نے کہا کہ علم نہیں کہ پی ٹی آئی رہنما کو کس نے گرفتار کیا،دوسرے علاقے کی پولیس ساوتھ زون میں کارروائی کرسکتی ہے ،مگر کسی تھانے میں دیگر زون کی پولیس کی انٹری بھی موجود نہیں

علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے علی زیدی کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے،علی زیدی اور علی امین سمیت 3ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار اور اغوا کیاگیا ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں