ہم 4 نسلوں کے پیسے لیکر کھاگئے، آئین کہتاہے انتخابات 90 رو ز میں ہوں، اعتزاز احسن

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملے گی، اعتزاز احسن

پیپلزپارٹی کے رہنمااور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہاہے کہ تمام قوم اس وقت عجیب تذبذب میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہوسکتا،ہمارے ملک اور تمام اداروں میں قابلیت موجود ہے۔

اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ ہر کوئی محب وطن پاکستانی ملک کی ترقی چاہتا ہے،آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی پر سب اکٹھے ہیں۔

نوازشریف پارٹی رہنماؤں پر بھی اعتمادنہیں کرتے، اعتزازاحسن

ہم اپنی اگلی 4نسلوں کے پیسے لیکربھی کھاگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کئی ہفتوں سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ میں بہت بڑی دراڑ آگئی ہے۔

عالم یہ ہوگیا ہے کہ بینچ کی تشکیل دیکھ کر سمجھ آجاتی ہے کہ فیصلہ کیا ہوگا،اس وقت عدلیہ میں 2گروپ بن چکے ہیں،سیاسی جماعتیں اس وقت ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں۔

جو قانون بنا نہ ہو، عدالت اس کا تجزیہ کر سکتی ہے نہ رکاوٹ ڈال سکتی ہے، اعتزاز احسن

ان کا کہناتھا کہ کیا اس ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہوئی ہے یا نہیں،کیا 90 روز میں الیکشن ہونے چاہیے یا نہیں،اس معاملے کو بینچ کی تشکیل میں الجھا دیا گیا ہے، آئین کہتا ہے 90 روز کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔


متعلقہ خبریں