مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری نے اسلام قبول کر لیا


معروف امریکی عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید عبدالطیف رکھ لیا ہے انہوں نے گزشتہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کیاتھا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عیسائی مذہب کی تعلیم دینے اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری ہلیرین ہیگی اسلام قبول کرنے کے بعد دین اسلام کا درس دے رہے ہیں۔

مسیحی خاتون نے اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی عیسائی پادری فادر ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان گزشتہ ماہ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام کی طرف میری کشمکش بالآخر مجھے اللہ کے گھر لے گئی۔20سالوں میں پہلے بار میں ایسا سکون محسوس کرتا ہوں جو خوشی اور راحت سے بھرپور ہے،اب میرا ایمان کی گہرائی، تعلیم، دین سے محبت، امت سے محبت، عشق رسول ﷺ میں داخل ہونے کا سفر شروع ہو تا ہے۔

بھارت کے معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا

واضح رہے کہ نائن الیون کے واقعے کے بعد پادری ہلیرین ہیگی نے مسلمانوں کو غلط ثابت کرنے کے لئے قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا، وہ ارادہ رکھتا تھا کہ قرآن پاک میں سے غلطیاں نکال کر مسلمانوں سے مناظرے کرے گا۔

لیکن غلطیاں ڈھونڈنے کی کوشش میں اس کا دل دین اسلام کی جانب راغب ہو گیا، اس نے تسلیم کیا کہ دین اسلام ہی دین حق اور دین فطرت ہے اور آپ ﷺ آخری نبی ہیں۔


متعلقہ خبریں